صبا قمر کا فوری طور پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :صبا قمر کا فوری طور پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ ، اداکارہ صبا قمر کے حوالے سے گزشتہ دو ہفتوں سے خبریں گردش میں تھیں کہ وہ جلد عظیم خان نامی ایک کاروباری شخص سے شادی کرنے والی ہیں۔

اور اداکارہ نے خود بھی ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ وہ عظیم خان سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم اب انہوں نے فوری طور پر شادی کرنے کا فیصلہ ترک کرلیا۔صبا قمر کی جانب سے عظیم خان نے شخص سے شادی کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب کہ کہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ ‘اگر کچھ ہونا ہوگا تو ہوجائے گا’۔صبا قمر کی مذکورہ پوسٹ پر عظیم خان نے کمنٹ کیا تھا کہ’ اس سال شادی کرلیتے ہیں؟ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا تھا کہ ’قبول ہے‘۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ ‘ہاں، انہیں وہ شخص مل گیا ہے جس کے ساتھ وہ زندگی گزارنا چاہیں گی، اگر سب کچھ ٹھیک رہتا ہے تو وہ بہت جلد شادی کرلیں گی’

Leave a Reply

Your email address will not be published.