صحافت جےسے مقدس پےشے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادےا گیا ہے‘ رابی پیرزادہ

Rabi Pirzada

لاہور جدت ویب ڈیسک :گلوکارہ و اداکارہ رابی پےر زادہ نے کہا ہے کہ بعض لوگوں نے صحافت جےسے مقدس پےشے کو تباہی کے دہانے پر پہنچادےا ہے اور بغےر تحقےق کئے خبرےں شائع کرنا معمول بن چکا ہے ۔انہوںنے اپنے حوالے سے مقامی اخبار مےں شائع ہونے والی خبر پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مےں نے پہلے ہی اعلان کےا تھا کہ مےں نقےب اللہ محسود ،زےنب اور دےگر قتل ہونے والوں کے سوگ مےں اپنی سالگرہ نہےں مناﺅں گی اور مےں نے پہلی مرتبہ اپنی زندگی مےں سالگرہ نہےں منائی مگر اس کے باوجود اےک مقامی اخبار نے مےری سالگرہ منانے کی جھوٹی خبر شائع کرکے اصل مےں صحافت کو داغ دارکےا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کچھ باتوں کے کوئی اصول اور ضابطے ہوتے ہےں مےںنے مرنے والوں کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اپنے دکھ کے اظہار مےں سالگرہ منسوخ کردی تھی مگر مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ پرنٹ مےڈےا مےں بعض اےسی کالی بھےڑےں ہےں جو دکھ درد کے احساس سے عاری ہےں جن کو کسی کے مرنے سے کوئی دکھ اور افسوس نہےں ہوتا۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ مےرے بارے مےں یہ بے بنےاد اور گمراہ کن خبر شائع کی گئی کہ مےںنے اپنی سالگرہ منائی ہے اس مےں رتی بھر صداقت نہےں ۔انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور مےڈےا مالکا ن کو اےسے منفی سوچ رکھنے والے عناصر پر نظر رکھنی چاہیے جو کسی کی بھی عزت اچھالنے مےں درےغ نہےں کرتے۔ انہوںنے کہا کہ جس مقامی اخبار مےں مےری سالگرہ منانے کی خبر شائع ہوئی اس کے چےف اےڈےٹر اور اےڈےٹر انسان دوست شخصےت کے مالک ہےں اور انہوںنے ہمےشہ مظلوم کی آواز اعلیٰ اےوانوں تک پہنچائی مگر ان کے ادارے مےں کچھ لوگ اےسے ہےں جو ان کی ساکھ کو خراب کرنے مےں تلے ہوئے ہےں ۔اےسے لوگوں کو صحافت مےں رہنے کا کوئی حق نہےں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.