صہیونی فوج ،پولیس کی سیکیورٹی میں یہودی شرپسند مسجد اقصیٰ میں داخل

Baitul Muqaddas
Baitul Muqaddas

مقبوضہ بیت المقدس جدت ویب ڈیسک :قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پردھاووں کی قیادت اسرائیل کے انتہا پسند یہودی لیڈروں یہودا گلیک اور موشے ویگلن نے کی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 44 طلبا سمیت 59 یہودی آباد کاروں، اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت کئی یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔ فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو ںیہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اول میں داخل ہوئے۔