//

طالبان 31 اگست کے بعد بھی امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دیں گے ، انٹونی بلنکن

واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے طالبان 31 اگست کے بعد بھی امریکی اور افغان شہریوں کے انخلا کے لیے محفوظ راستہ دیں گے۔

انٹونی بلنکن نے پریس بریفنگ میں کہا افغانستان میں 1500 کے قریب امریکی رہ گئے ہیں۔ تمام امریکیوں کے انخلا کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ کابل ایئر پورٹ سے مزید 4500 امریکیوں کا انخلا کیا گیا۔ افغانستان میں داعش کے حملے کا قوی امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.