//

طلال چوہدری کے معاملے پرپارٹی دوروز میں فیصلہ سنا دے گی، رانا ثنا اللہ

لاہور: جدت ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائیگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔