طیب اردوان نے آرمینیا کے خلاف آذر بائیجان کی حمایت کا اعلان کردیا

Rajab Tayyab Erdogan

انقرہ: جدت ویب ڈیسک :ترک صدر رجب طیب اردوان نے آرمینیا کے ساتھ جاری کشیدی میں آذر بائیجان کی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے دونوں ممالک کی کشیدگی میں آذر بائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سفاکی اور جارحیت کا نشانہ بننے والے آذار بائیجان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے باکو میں آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے مابین بھی رابطے ہوئے جس میں ترک وزیر دفاع نے آذر بائیجان کی سالمیت کے تحفظ ک لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب ایران نے دونوں ممالک کے مابین امن مذاکرات کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے۔ جب کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کی کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے دونوں فریقین کو لڑائی سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔