ظفر حجازی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا،چودہ دن خاطرداری

جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد کی عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں معطل چیرمین ظفر حجازی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے کی جانب سے کراس ایگزامینیشن کے لیے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔یاد رہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ میں چوہدری شوگر ملز میں ریکارڈ ٹیمپرنگ پر ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اور حفاظتی ضمانت منسوخ ہونے پر ایف آئی اے نے عدالت سے گرفتار کیاتھا۔عدالت نے معطل چیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 14 دن کے لیے اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.