عائشہ گلائی نے کس کے کہنے پر پریس کانفرنس کی؟ جانیے

جدت ویب ڈیسک : عمران خان ، پاکستان میں مغربی کلچر متعارف کرانا چاہتے ہیں عائشہ گلائی نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے ٹکٹ کا مسلٔہ نہیں ہے ،مجھے بےنظیر نے دو ٹکٹ دیئے تھے اس وقت میں چھوٹی تھی ن لیگ میں نہیں جا رہی ہوں لوگ پی ٹی آئی میں آرہے ہیں اور میں جارہی ہوں میں شاید پارٹی ٹکٹ کے میعار پر پورا نہیں اترتی ہوں ، عمران خان ٹاسک دیتے ہیں کہ کس کے خلاف کیسے محاز بنانا ہے ، عمران خان خود کو پاک صاف اور دوسروں کو گندہ سمجھتے ہیں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے خواتین کی عزت عمران خان کے ارد گرد لوگوں سے محفوظ نہیں ، پرویز خٹک نے کے پی کے میں کرپشن کی اور اپنے رشتہ داروں کو نوازتے ہیں ، ٹھیکے جہانگیر ترین کو ملتے ہیں اور کچن عمران خان کا چلتا ہے,عائشہ گلائی کو انکے والد ہدایات دیتے رہے کوئی بھی بات بھولنے لگتی تو پیچھے سے آواز آتی کہ نام بگاڑنے والی بھی بات کرو، کارکن باہر مار کھاتے ہیں اور قیادت اندر بنی گالہ میں بیٹھی ہوتی ہے کے پی کے میں احتساب کا آفس بھی بند کردیا گیا ہے اورکرپشن کو چھپایا جاتا ہے میر ے گھر والوں نے عزت پر کمپرومائز کرنا نہیں سکھایا ، بلکہ لڑنا سکھایا ہے میں بہادر لڑکی ہوں  اسی دوران پریس کانفرنس میں افراتفری سی پھیل گئی اور وہ اٹھ کر چلی گئیپریس کانفرنس میں کوئی ثبوت عمران خان کے خلاف پیش نہ کرسکی

Leave a Reply

Your email address will not be published.