عائشہ گلالئی کے الزامات کی تحقیقات کی جائے‘نصرت سحر عباسی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پیپلز پارٹی کی رہنما نصرت سحر عباسی نے تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کے الزامات کی شفاف انداز میں تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی کا کہنا تھا کہ اگر اس معاملے کی تفتیش نہ کرائی گئی تو پھر کل کسی اور خاتون رہنما کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ جس طرح عائشہ گلالئی نے میڈیا پر آکر الزامات عائد کیے اور جو باتیں کیں انہیں سن کر ہر ایک خاتون کو دھچکا لگا تاہم ان کا کہنا تھا کہ کچھ مقامات پر خود عائشہ گلالئی کے بیانات میں بھی تضاد نظر آرہا ہے لہٰذا انہیں چاہیے کہ میڈیا پر ہی آکر ثبوت بھی پیش کریں کیونکہ یہ بہت بڑا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.