عائشہ گلا لئی کا واقعہ ، عمران خان قوم سے معافی مانگیں ، حنیف عباسی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی جلسوں میں نہ بھیجیں عائشہ گلا لئی نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو ننگا کر دیا ہےعمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کیا جائے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوںانہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور شیطانیت کو ننگا کردیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ عائشہ گلالئی کے انکشاف سامنے آنے کے بعد پوری پاکستانی قوم کرب میں ہے اگر ان الزامات کی تحقیقات نہ ہوئیں تو ہم کہیں گے انصاف کا جنازہ نکل گیا انہوںنے کہاکہ عمران خان پوری قوم کے سامنے آ کر معافی مانگیں ،عائشہ گلالئی نے جو بات بتائی وہ تو میں نے ڈیڑھ سال پہلے بتادی تھی،میں نے تو پہلے بھی عوام سے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ بھیجیں۔حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے ،پی ٹی آئی کے رہنما ئوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ اکہ بیٹی سے پوچھتے ہو کہ کونسا میسیج آیا ہے ،آپ پر 63 ، 62 تو ثابت ہوگئی ہے اب 66 ،65 ، 64 ثابت ہونا باقی ہے۔ انہوں نے شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیاست کرنی ہے تو اپنی زبان کو لگام دیناہوگی ورنہ لوگ تمہیں راولپنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.