عاصمہ جہانگیر کہیں کی نہ رہیں، کسی بار کا کوئی عہدہ نہیں ,جانیے

جدت ویب ڈیسک :،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدرچودھری ذوالفقاراورسیکرٹری آفتاب باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عاصمہ جہانگیر ملک کی نامور قانون دان ہیں انہیں پاناما فیصلے پر عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہئے ،سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ کا کہنا تھا جے آئی ٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، حکومتی ایما پر سیاستدانوں، ضرورت مندوکلانے عدلیہ کیخلاف تحریک شروع کررکھی ہے ،عدلیہ کی طرف بڑھنے والوں کی ٹانگیں توڑ دیں گے ، انہوںنے کہا گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے عہدیداران کے بیانات کی مذمت کرتے ہیں ،بار کے ممبران عدالتوں کے بارے میں بیان دینے سے پرہیز کریں اور عدلیہ کےخلاف بیان دینے والوں کو معافی مانگنے کی مہلت دیتے ہیں ، آفتاب باجوہ کا کہنا تھا عاصمہ جہانگیر کے پاس کسی بار کا کوئی عہدہ نہیں ، عدلیہ کے خلاف بیان بازی کرنے والے وکلا کی بار رکنیت معطل کریں گےعاصمہ جہانگیر کو اپنے دیئے ہوئے بیانات پر نظر ثانی کرنی چاہئے ، عاصمہ جہانگیر ملک میں قانون کی بالا دستی کی علمبردار رہی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.