عالیہ بھٹ نے زیورات کا آن لائن پلیٹ فارم جوائن کرلیا

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے زیورات کا آن لائن پلیٹ فارم جوائن کرلیا۔وہ مختلف انداز میں جیولری کے نت نئے ڈیزائن پیش کریں گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ بلو سٹون نامی ایک جیولری برانڈ کے ساتھ کام کریں گی۔ اس برانڈ کا ہدف نوجوان خریدار ہیں۔ انٹرنیٹ پر جیولری کی خریداری عالیہ کو خود بھی پسند ہے۔عالیہ کا کہنا ہے کہ یہ برانڈ میری پسندیدہ سٹائل اور منفرد انداز کے مطابق ڈیزائن کردہ ہے جو ہر موقع کیلئے موزوں ہے۔ اس پلیٹ فارم پر ہر قسم کے ڈیزائن کی رینج موجود ہوگی جہاں با آسانی جیولری آرڈر کی جاسکتی ہے۔جیولری برانڈ کا کہنا ہے نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کو اس پلیٹ فارم کیلئے منتخب کرنے کا مقصد برانڈ سے نوجوانوں کو جوڑنا اور اس کو وسعت دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.