عالیہ بھٹ کاسماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان۔۔۔جانئے

 

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم راضی کی عکسبندی مکمل کر لی۔بھارتی میڈیاکے مطابق عالیہ بھٹ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم راضی کی عکسبندی مکمل کر لی ہے۔ فلم کی ہدایتکارہ مہگنا گلزار ہیں۔ فلم میں عالیہ بھٹ وکی کوشال کے ساتھ نظر آئیں گی جس میںعالیہ کشمیری لڑکی جبکہ وکی کوشال آرمی آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم آئندہ سال مئی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔عالیہ اس کے بعد آیان مکھرجی کی فلم براھامسترا میں جلوہ گر ہوں گی ۔فلم میں امیتابھ بچن اور رنبیر کپور بھی نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.