عبوری کی بجائے مستقل وزیراعظم لایا جائے، ن لیگی موقف

جدت ویب ڈیسک :لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کردی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں نواز شریف کے زیر صدارت رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہواہے جس میں لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبوری کی بجائے مستقل وزیراعظم بنایا جائے۔تاہم اس حوالے سے اجلاس جاری ہے جس میں وزارت عظمیٰ کے حتمی امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا،لیگی ارکان کی اکثریت کا کہنا تھا پنجاب ہماری طاقت ہے شہباز شریف کو وزیراعلیٰ رہنا چاہئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو لانے سے پنجاب میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.