عمران خان اور پرویز خٹک اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں،مریم اورنگزیب

Imran Khan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں،ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوامی احتساب سے نہیں بچا جاسکتا،عمران خان بتائیں ان کا350ڈیم بنانے کا دعویٰ کدھر گیا،وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں؟،عمران خان جس وقت کنٹینر تیار کر رہے تھے وفاقی اور پنجاب حکومت پاکستان کے لوگوں کیلئے توانائی اور بجلی کے منصوبے لگا رہی تھی جو آج مکمل ہو رہے ہیں ،بجلی ایم او یو سے نہیں ،کارخانے لگانے سے بنتی ہے۔بدھ کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک اپنی نا اہلی کی ذمہ داری وفاق پہ نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈال کر عوامی احتساب سے نہیں بچا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں ان کا350ڈیم بنانے کا دعویٰ کدھر گیا،وہ ڈیم کس سیارے پر بن رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک مشترکہ مفادات کونسل میں کچھ کہتے ہیں اور عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر کچھ اور بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پوری قوم جان چکی ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں پاکستان کے عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4سالوں میں کنٹینر کی تزئین و آرائش ، پتلی تماشہ ، جھوٹ بولنے ، اداروں کی تضحیک کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان جس وقت کنٹینر تیار کر رہے تھے وفاقی اور پنجاب حکومت پاکستان کے لوگوں کیلئے توانائی اور بجلی کے منصوبے لگا رہی تھی جو آج مکمل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محمد شہباز شریف سے حسد کرنے کی بجائے عمران خان محنت کی عادت اور عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی MOU سے نہیں ،کارخانے لگانے سے بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بجلی بناتے نہیں بلکہ خیبر پختونخواہ میں جانیوالی بجلی چوری کرواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کسی ایک ایسے منصوبے کا نام بتائیں جو انہوں نے چار سال میں شروع کیا اور مکمل کیا ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.