عمران خان نے این اے 120سے انتخاب لڑنے کیلئے یاسمین راشد کو گرین سگنل دیدیا

جدت ویب ڈیسک :یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں این اے 120سے انتخاب لڑنے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی اپنے پرانے امیدوار حافظ زبیر کو میدان میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔2013ءکے عام انتخابات میں این اے 120سے یاسمین راشد کو نوازشریف نے شکست دی تھی ، یاسمین راشد نے یہاں سے 50ہزار ووٹ لیے تھے تاہم اب ہونے والے ضمنی انتخاب میں امکان ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی یاسمین راشد کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے اپنا امیدوار نامزد نہ کرےحکمران جماعت مسلم لیگ ن نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو جتوا کروزیر اعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.