عمران خان کے تمام کرکٹر ساتھی انکی حمایت میں بول پڑے، جانیے

جدت ویب ڈیسک :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام کرکٹر ساتھی انکی حمایت میں بول پڑےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 1977ء سے 1979ء تک کیری پیکر سے 75 ہزار پاؤنڈ کمائے، تمام تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں، سابق کرکٹر آصف اقبال اور جاوید میانداد نے بھی عمران خان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔گفتگو میں جاوید میانداد نے کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں عمران خان کی بہت قدر تھی۔ سابق کرکٹر آصف اقبال کا کہنا تھا کہ کیری پیکر کا تین سال کا معاہدہ تھا جو تمام کرکٹرز نے کیا۔ آصف اقبال نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو 25، 25 ہزار ڈالر فی سیریز معاوضہ دیا گیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.