/

عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

#Dr.FaisalSultan #SOPs #Corona

اسلام آباد:جد ت ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کرونا کے باعث ہونی والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے ، محکموں کے سربراہ ایس اوپیزپر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا کے ہر شعبہ زندگی پر اثرات مرتب ہورہے ہیں، بیماری کی روک تھام کیلئے آسان تدابیر ہر شخص اپنا سکتاہے ، ایک بار پھر شہریوں سے اپیل ہے کہ ایس اوپیزپر عملدرآمد میں بھرپور حصہ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا وبا کی دوسری لہر شدت پکڑ رہی ہے ، گزشتہ چند ماہ کے دوران آج سب سے زیادہ نواسی اموات ہوئیں ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے مزید کہا کہ اداروں، محکموں کے سربراہ ایس او پیزپر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کرونا سے بچاؤ کے لئے ہاتھ دھونا، ماسک کا استعمال اور فاصلہ رکھنا ضروری ہے ، ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ہی انشا اللہ کرونا کی دوسری لہر کو بھی نیچے لانے میں کامیاب ہونگے ۔