کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی کی ترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے تمام یونین کمیٹیز میں یکساں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے ساتھ عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے یونین کمیٹیز اور وارڈز کو فعال بنا کر عوام کو بنیادی مسائل سے چھٹکارے کے ساتھ سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا ئیں گے ،یہ شہر ہمارا ہے اسے ہم ہی سنواریں گے ہمیں اپنے گلی ،محلوں اور شہر کو اون کرنا ہوگا باہمی تعاون کے ذریعے ہی ہم بہتر معاشرہ اور ماحول کا قیام یقینی بنا سکتے ہیں جب ہی کراچی واقعی بن الاقوامی دنیا کا سب سے بڑا شہر بن جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ترقیاتی کاموں کے آغاز پر جمعیت پنجابی سوداگران دہلی کی جانب سے یونین کمیٹی 36ضلع کورنگی عبدالخالق اللہ والا ٹائون میںعوامی استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،چیئر مین سید نیئر رضا UC-36ضلع کورنگی اللہ والا ٹائون میں تعمیر و ترقی اور بنیادی بلدیاتی مسائل کے لئے بلدیہ کورنگی کی جانب سے 25لاکھ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلا نے اور شہر کراچی کے چپے چپے کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور بلا تفریق عوامی خدمت کے ذریعے ہم ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک بنا نے کا عزم لیکر عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کررہے ہیں انہوںنے کہاکہ بلدیہ کورنگی وسیع رقبے اور گنجان آبادی پر مشتمل ہے مسائل زیادہ اور وسائل محدود ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے یونین کمیٹیز کے نمائندے اور افسران عوامی خدمت کی انجام دہی میں شب روز مصروف ہیں اس موقع پر جمعیت پنجابی سودگران دہلی نے ضلع کورنگی میں نامساعد حالات اور محدود اختیارات اور وسائل کے باجود ضلعی حدود میں مثالی عوامی اقدامات پر چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئرر ضا اور اُن کی ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کیا اور عوامی خدمت میں انہیں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔