غیر ملکی فنڈنگ : اسلام آبادہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں جاری غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے سے متعلق پاکستاپی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی فنڈنگ کیس سننے سے متعلق الیکشن کمیشن کے 8 مئی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں، لہذا کمیشن کو اس کیس کی سماعت سے روکا جائے ۔الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس 2014 سے چل رہا ہے ، جبکہ ہائی کورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو ریمانڈ بیک کرچکی ہے ۔عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد رجسٹرار آفس کے اعتراض دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کردیے جبکہ فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.