فرح حسین کی میزبانی کا انداز بہت پسند ہے ،مدیحہ شاہ

Pakistan

لاہور جدت ویب ڈیسک اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فرح حسین نے اپنی تمام تر توجہ مارننگ شو پر مرکوز رکھی ہے جہاں تک میں سمجھتی ہوں وہ اچھی ہوسٹ ہونے کے ساتھ بہترین اداکارہ بھی ہے اور اس کو اپنا یہ ہنر بھی پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر میں فرح حسین کی مارننگ شو میں میزبانی کے انداز کو بہت پسند کرتی ہوں مگر میرے خیال سے ان کو ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرنا چاہیے ۔ ان میں بڑی اداکارہ ہونے کی تمام خوبیاں موجود ہیں گو کہ وہ اس سے قبل بھی ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کرچکی ہیں اور ان کو ڈرامہ سیریل میں دوبارہ سے کام کرنے کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ فرح حسین انتہائی نفیس اور سلجھی ہوئی لڑکی ہے اور میری اس سے اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے ۔فرح حسین کے ساتھ بعض اور ایسی میزبان بھی ہیں جن کو مارننگ شو کرنے کا انداز آتا ہے اور میرا ویسے بھی سب کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے اور اسی وجہ سے مجھے ان کی جانب سے محبتوں کے تحفے ملتے ہیں جو میری زندگی کا اثاثہ ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.