فلمسٹار میرا نے عدالتی سسٹم کے بارے میں کیا کہہ ڈالا۔۔۔جانئے

 

لاہور جدت ویب ڈیسک فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں عدالتی سسٹم کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے ، مختلف حیلوں بہانوں سے کسی بھی کیس کو سالوں تک لٹکایا جاتا ہے جس سے انصاف کی جلد فراہمی ممکن نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسا عدالتی سسٹم ہونا چاہیے کہ کسی بھی کیس کا فیصلہ تین سے چھ ماہ کے دوران ہو جائے تاکہ لوگوں کو بروقت انصاف مل سکے ۔ میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے کیس کے حوالے سے کچھ کہنا نہیں چاہتی کیونکہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور خدا کے فضل سے اس کا فیصلہ میرے حق میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد ایک اہم پریس کانفرنس کروں گی جس میں ایسے حقائق کو منظر عام پر لائوں گی جو اس سے قبل کسی کی نظر سے نہیں گزرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.