فلم پدما وتی میں قابل اعتراض منا ظر ۔۔۔۔

Deepika Padukone Ranveer Singh Shahid Kapoor Aditi Rao Hydari Jim Sarbh

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی ووڈفلم پدماوتی کے فلمسازوں نے کہا ہے کہ فلم میں کوئی قابل اعتراض مناظر عکسبند نہیں کئے گئے۔بھنسالی پروڈکشن کی سی ای او شوبھا سنت نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ فلم پدماوتی میں ایک بھی قابل اعتراض منظر عکسبند نہیں کیا گیا، یہ سب افواہیں ہیں۔فلم میں شاہد کپور، رنویر سنگھ ،دپیکا پاڈوکون، ادیتیا رائو حیدری اور رضا مراد شامل ہیں۔فلم یکم دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے کہ معروف ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور شائقین کا کہنا ہے کہ یہ فلم ضرور جمود توڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.