فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں ‘ ماریہ واسطی

Maria Wasti

لاہور جدت ویب ڈیسک :نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیںاپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔ایک انٹر ویومیں ماریہ واسطی نے کہاکہ میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہیاوریہ مثبت رجحان ہے۔ماریہ واسطی نے کہا کہ ٹی وی نے باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیارکرلی ہے اس لئے حکومت کی سرپرستی ملنی چاہیے تاکہ اس مسائل بھی حل ہو سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.