فیصل آباد میں 2 بھائی، شکارپور میں پولیس اہلکار قتل

فیصل آباد:جد ت ویب ڈیسک:پولیس کے مطابق 2 بھائیوں کے قتل کا واقعہ کھرڑیانوالہ کی غوثیہ کالونی میں پیش آیا۔پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 2 بھائیوں کو جبکہ سندھ کے شہر شکار پور میں ایک پولیس اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں 2 بھائیوں کو گھر میں تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا، اہلِ خانہ کو صبح ہونے پر دہرے قتل کی واردات کا علم ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ایک کمرے میں سوئے ہوئے 2 بھائیوں 18 سالہ شہباز اور 27 سالہ شہر یار کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔شکارپور، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، 2 پولیس آفیسر شہیدرات گئے دہرے قتل کی یہ واردات انجام دینے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ، دوسرے کمروں میں سوئے ہوئے اہلِ خانہ کو صبح واقعے کا علم ہوا۔پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ خاندان میں رشتے کا تنازعہ قتل کی وجہ بنا اور ملزمان مقتولین کے قریبی رشتے دار ہو سکتے ہیں۔ادھر شکارپورمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔