قبضہ گروپوں :منشا بم کے تین بیٹے گرفتار

#OccupyGroups #ThreeSons #ManshabombArrested

لاہور :جدت ویب ڈیسک:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشا بم قبضہ گروپ کے تین بیٹے عامر منشا، عاصم منشا اور طارق منشا کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے قبضہ گروپوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔

شہری سفیاں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلی سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جمع پونجی کسی صورت ہتھیانے نہیں دی جائے گی، شہریوں کو قبضہ گروپوں اور بدمعاشوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہیں۔ پولیس نے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا منشابم کے تین بیٹوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا ملزمان نے گزشتہ رات سفیان نامی شہری کے پلاٹ پر اسلحہ لیس ہو کر قبضہ کی کوشش کی اور شہری سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اور نقدی وغیرہ بھی چھین لی۔حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹو میٹک گنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.