قربانی کے گوست سے چپلی کباب گھر پر آسانی سے بنائیں

/

کراچی ۔ویب ڈیسک : یوں تو برصغیر میں کباب کی درجنوں اقسام کھائی جاتی ہیں جیسا کہ شامی، بوٹی، بہاری، گلاوٹی وغیرہ مگر ان سب کا پشاوری چپلی کباب سے کوئی مقابلہ نہیں۔عیدِ قرباں پر جب تک لذیذ اور ذائقے دار پکوان نہ کھائے جائیں عید کا لطف نہیں آتا جن میں چپلی کباب کی موجودگی ایک طرح سے لازم و ملزوم ہے۔

عیدالاضحیٰ پر درج ذیل ترکیب سے آسانی سے چپلی کباب تیار کیے جاسکتے ہیں۔

اجزا

بیف کا قیمہ- آدھا کلو

ٹماٹر- آدھا کپ

پیاز – تین چوتھائی کپ

دھنیا- آدھا کپ

سبز مرچیں – ایک کھانے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ- ایک کھانے کا چمچ

مکھن- 2 کھانے کے چمچ

انڈہ – ایک عدد

بیسن – 3 کھانے کے چمچ

پسا ہوا ثابت دھنیا – 2 کھانے کے چمچ

اناردانہ – 2 کھانے کے چمچ

کٹی لال مرچیں – 2 کھانے کے چمچ

ہلدی پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر – آدھا کھانے کا چمچ

نمک – حسبِ ذائقہ

کھانے کا تیل – فرائی کے لیے

ترکیب

ایک باؤل میں بیف قیمہ، ٹماٹر، پیاز، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں، ادرک لہسن پیسٹ، مکھن، انڈے، بیسن، ثابت دھنیا، اناردانہ، کٹی لال مرچیں، ہلدی، گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو تین سے چار گھنٹے کے لیے میرینیٹ کرنے کے لیے رکھ دیں۔

پھر ہاتھوں سے اس مکسچر سے گول کباب بنا لیں۔

اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے کبابوں کو دونوں سائیڈوں سے چار سے پانچ منٹ تک فرائی کریں۔

لذیذ چپلی کباب کو رائتے اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

 

 

Chicken Chapli Kabab Recipe | Chicken Recipes in English

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کا معائنہ ہو گا: ایف اے ٹی ایف کی ایک اور شرط

Next Story

کراچی میں کرونا ویکسین گھروں پر جاکر لگانے کی صورت میں بھاری رقم وصول کرنے کا انکشاف ,ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔

Latest from اہم خبریں