لاہور جدت ویب ڈیسک :قومی کرکٹرز نے بھی قصور میں سات سالہ بچی کیساتھ پیش آنے والے درندگی کے واقعہ پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاشرے کے لئے خطرے کا الارم ہے ۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ بطور باپ زینب کے والدین کے درد کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ یہ معاشرے کے لئے خطرے کا الارم ہے ۔انہوں نے کہا کہ زینب کے والدین کو انصاف ملناچاہیے ۔فاسٹ بالر وہاب ریاض نے کہا کہ یقین نہیں آتا کہ پاکستان میں ایسا ہوا لیکن حقیقت مختلف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درندگی کے اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور جو کوئی بھی اس میں ملوث ہے اسے گرفتار کر کے عبرت کانشان بنایا جائے ۔