/

قوم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے ، خورشید شاہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔کام شروع ہوا تو جے آئی ٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔جے آئی ٹی نے ثبوتوں کے ساتھ ساری چیزیں پیش کی ہیں ۔جے آئی ٹی کارروائی کے دوران حکومت نے اس پر تابر توڑ حملے کیئے ۔قوم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہی ہے ۔اپوزیشن کی خواہش ہے کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے ۔میاں صاحب نے قوم سے وعدہ کیا اور وعدہ خلافی کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے مٹھائیاں بانٹیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.