//

لاش کو پھانسی دینا ممکن نہیں، جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے، اعتزاز احسن

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک :: ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان کے قانون کے تحت انسان کو پھانسی دی جاسکتی ہے لاش کو پھانسی دینا ممکن نہیں، جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو پھانسی دی جاسکتی ہے لاش کو نہیں، اس قسم کا آرڈر لکھنے پر جج کے خلاف انکوائری ہونی چاہئے، متعلقہ جج کی سپریم جوڈیشل کونسل میں انکوائری ہونی چاہئے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ فیصلے پر سپریم کورٹ کو سوموٹو نوٹس لینا چاہئے، تفصیلی فیصلہ جاری کرنے والے جج کی قانونی صلاحیت کو دیکھنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.