لاہور میں نہرسے 27سالہ لڑکی لاش برآمد

#Girlsbody #Recovered #CanalLahore #Rip

لاہور: جدت ویب ڈیسک:ہربنس پورہ کے قریب نہر پر جواں سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے

 لاہور پولیس غلام محمد ڈوگر خاتون کی لاش ملنے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ صاعد عزیز سے رپورٹ طلب کر لی۔ سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ پولیس واقعہ کے تمام محرکات، حقائق اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ 27 سالہ لڑکی نے کالے رنگ کا برقعہ پہن رکھا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور لڑکی کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.