/

لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا

Legendary cricketer Zaheer Abbas is in a life and death struggle

لاہور:جدت ویب ڈیسک: سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین ظہیر عباس کی حالت تشویشناک ہے اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
شدید علالت کا شکار ہونے کے بعد ظہیر عباس لندن کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں موت و زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 74 سالہ ظہیر عباس سینٹ میری اسپتال ، لندن کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو)میں زیر علاج ہیں۔ایشن ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور اور آئی سی سی کے سابق صدر لندن آمد سے قبل دبئی میں کورونا 19 کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد سے ان کی طبیعت سنبھل نہ سکی ، گزشتہ تین روز سے ظہیرعباس کا ڈائیلاسز جاری ہے اور وہ نمونیہ کا شکار بھی ہیں۔لیجنڈری کرکٹر کے اہل خانہ نے مداحوں سے ظہیر عباس کی صحت یاب کیلئے دعاں کی اپیل کی ہے۔خیال رہے کہ 74سالہ ظہیر عباس نے اپنے کیریئر میں 78 ٹیسٹ اور 62 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے کئی یادگار اننگز کھیلیں۔