//

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم بطورڈی جی آئی ایس آئی تعینات 20نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد :: وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطورڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کی منظوری دیدی، وہ 20نومبر کو عہدہ سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19نومبرتک ڈی جی آئی ایس آئی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔  وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق نوٹی فکیشن کے جاری ہونے سے پہلےوزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف  جنرل قمرجاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا حتمی راؤنڈ ہوا۔ ملاقات میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی پر طویل  مشاورت ہوئی،جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزارت دفاع کی جانب سے سمری میں نام بھجوائے گئے تھے،وزیر اعظم نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے لئے تمام امیدواروں کے انٹرویو  کیے ۔واضح رہے موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید.19 نومبر تک ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ ..