//

ماحولیاتی کانفرنس: معاشی معاہدے کے بغیر ناکام دیکھ رہاہوں،وزیراعظم

#EconomicAgreement PrimeMinister #Imrankhan #PM

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں، پاکستان میں بلین ٹری سونامی اور کلین اینڈ گرین مہم کی زبردست کامیابی ان کے ویژن کی عکاسی کرتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار کی زینت بنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ماحولیاتی تبدیلی پر آرٹیکل برطانوی اخبار میں شائع ہوا ہے، جس میں انہوں نے نہایت مفصل انداز میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنیکیلئے اپنی نقطہ نظر پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے آرٹیکل میں پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کو اجاگر کیا،وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ سال دو ہزار سے اب تک ماحولیاتی تبدیلی کے باعث نو ہزار 989 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو ایک ورچوئل سمٹ کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں 40 عالمی رہنماں کو مدعو کیا گیا ہے۔یہ سمٹ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکہ دوبارہ پیرس معاہدے میں شامل ہوا ہے اور رواں سال نومبر کے دوران اسی موضوع پر گلاسگو میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ سال گرمیوں میں پاکستان نے صدی کی بدترین بارش کا سامنا کیا جہاں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔اپنے آرٹیکل میں وزیراعظم نے لکھا کہ کراچی میں بارش سے جانی اور مالی نقصان ہوا اور ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔برطانوی اخبار میں شائع آرٹیکل میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی کانفرنس کا 26 کو معاشی معاہدے کے بغیر ناکام دیکھ رہاہوں، میرے نزدیک ماحولیاتی کانفرنس کو معاشی معاہدوں سے جوڑا جائے۔وزیراعظم نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ گلوبل کلائمنٹ رسک انڈیکس کے مطابق پاکستان کا آٹھواں نمبر پر ہے، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ بیس سالوں کے دوران ایک سو باون مواقع پر پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سیبراہ راست متاثر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.