مارشل آرٹ کی ماہر ہو، ایکشن فلمیں کرنا چاہتی ہوں ، اتھیا شیٹی

ممبئی جدت ویب ڈیسک بالی وڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے ایکشن فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنی آنے والی فلم ’مبارکاں‘ کی تشہیر کے لیے نئی دہلی آنے پر اتھیا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹام بوائے قسم کی لڑکی ہیں اور مارشل آرٹ کرتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی ایکشن فلموں کی شوقین رہی ہیں اور خود بھی ایکشن رولزکرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کی شروعات بھی ایکشن فلم سے ہوئی ہے لیکن اس میں مجھے ایکشن کرنے کا موقع نہیں ملا۔اداکارہ نے کہا کہ پتہ نہیں بالی وڈ میں ایکشن فلمیں ہیرو کے ارد گرد ہی کیوں گھومتی ہیں۔اتھیا نے کہا کہ مارشل آرٹ میں تربیت یافتہ ہونے کی وجہ مجھے ایکشن کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں رقص کا بھی کافی شوق ہے اور وہ رقص پر مبنی فلم میں بھی کام کرنا چاہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.