ماریا شراپووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا

Maria Sharapova

میڈرڈ جدت ویب ڈیسک :کیرولین وزنیاکی، ماریا شراپووا اور کیرولینا پلسکووا نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی کو 6-2 ، 4-6 اور 6-4 سے شکست دی۔ سابق عالمی نمبر ایک روس کی ماریا شراپووا نے رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور تیسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کیا۔ ان کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-1 رہا۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکوا نے بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 ، 1-6 اور 7-5 سے ہرادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.