ماڈل و ادکارہ انیلا منفرد شناخت بنانے کیلئے دبئی سے پاکستان منتقل

کراچی سے ثاقب اسلم دہلوی کی رپورٹ /ہماری ڈرامہ انڈسٹری نے دیکھتے ہی دیکھتے اتنی ترقی کرلی ہے کہ اب ہر اک ہی اس میں کام کرنا چاہتا ہے تاکہ اسکی پہچان بنے مگر ہر ایک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوتا ان دنوں ابھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ انیلا بہت اچھا کام کررہی ہیں اور انکے کام کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ ان کا مستقبل شوبز انڈسٹری بہت روشن ہے ان کا کہنا ہے کہ میں حال ہی میں دبئی سے کراچی میں اپنی منفرد پہچان بنانے آئی ہوں جس کیلئے میں کافی محنت بھی کررہی ہوں جس کی وجہ سے مختلف کمرشلز اور مختلف ڈراموں میں کام کرنے کہ مواقع بھی مجھے ملے ہیں ایک سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ ان دنوں بو بو کی بیٹی میں میرے کردار کو شائقین ڈرامہ بہت پسند کررہے ہیں اس میں عدنان جیلانی بھی میرے ساتھ ہیں سیٹ پر سینئیرز کا تعاون حاصل ہوتا ہے تو جونئیرز میں ایک نئی توانائی پیدا ہوجاتی ہے اس کہ ساتھ ہی میں نجی پروڈکشن ہائوس کی شوٹ میں بھی مصروف ہوں اور فلم بھی کررہی ہوں نام ابھی تک فائنل نہ ہونے کی وجہ سے نہیں بتا سکتی میرا خود سے ایک وعدہ رہتا ہے کہ مجھے اپنے کام میں اپنی محنت و لگن کی بنیاد پر کچھ نیا پیش کرتے رہنا ہے جو دیکھنے والے کو متاثر کرے آخر میں انکا کہنا تھا کہ الف اللہ اور انسان کہ ڈائریکٹر احسن طالش ایک بہترین انسان ہیں جن کہ ساتھ کام کر کہ اچھا بھی لگا اور بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.