ماہرہ خان کی نئی فلم کا موضوع ایسا کہ لو گ فلم دیکھنے کو بے تاب ۔۔۔جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ورنہ ریپ کے موضوع پر بنائی جا رہی ہے ، شوٹنگ کے دوران جب ایک موقع پر میرے ہاتھ باندھے گئے تو میں نے کہا کہ اور کس کے باندھو کیونکہ اس سے درد کا احساس ہوگا۔ماہرہ خان نے کہا کہ فلم ورنہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جس کا ریپ کیا گیا ہے لیکن اس فلم میں سب سے بڑی چیز پاور کی گیم کے حوالے سے ہے۔ جب ایک لڑکی کا ریپ ہوتا ہے تو کوئی بھی عام شخص اس کے جذبات کو نہیں سمجھ سکتا، اس کے گھر والوں پر جو بیت رہی ہوتی ہے وہ کیفیت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ماہرہ خان نے کہا کہ جب انہیں فلم ورنہ آفر ہوئی تو انہیں بہت ڈر لگ رہا تھا کیونکہ وہ کسی ریپ وکٹم یا اس کے گھر والوںکے احساسات کو سمجھنے سے قاصر تھیں ، لیکن ایسے میں سکرپٹ نے بہت مدد کی ۔ فلم میں انہوں نے ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کا کردار نبھایا ہے اس لیے وہ اس احساس کو محسوس کرنے کیلئے بہت سے حیران کن کام بھی کرگئیں۔انہوں نے شوٹنگ کے دوران کے ایک سین کا واقعہ بتایا کہ جب ان کے ہاتھ باندھے جا رہے تھے تو ڈائریکٹر شعیب منصور نے کہا کہ ہاتھ آہستہ باندھے جائیں تاکہ تکلیف نہ ہو لیکن انہوں نے شوٹنگ کے دوران خود کہا کہ ان کے ہاتھ زور سے باندھے جائیں تاکہ درد کا احساس شامل ہو۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ایک جگہ سڑک پر ننگے پاں بھاگنے کا سین کرنا تھا تو شعیب منصور نے ننگے پاں بھاگنے سے منع کردیا کیونکہ سڑک پر کنکر وغیرہ تھے جن سے تکلیف پہنچ سکتی تھی لیکن میں نے ننگے پاں ہی وہ سین کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.