مداح سرپرائز،میرا کا انگریزی گانا سوشل میڈیا پر وائرل ۔۔۔جانئے

کراچی جدت ویب ڈیسک نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے انگریزی میں گانا گاکر مداحوں کوسرپرائز کردیا جب کہ گانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوگئی۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا اپنی گلابی انگریزی اورعجیب وغریب حرکتوں کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔ غلط اور ٹوٹی پھوٹی انگریزی بولنے کی وجہ سے کئی بار میرا کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذاق کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے اور انہیں انگریزی نہ بولنے کے مشورے بھی دئیے گئے ہیں لیکن وہ میرا ہی کیا جو کسی کے مشوروں پر عمل کرلے ۔ حال ہی میں میرا انگریزی میں گانا گاکر ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.