/

مردم شماری میں بدنیتی قبول نہیں کریں گے‘وزیراعلیٰ سندھ

Murad Ali shah CM Sindh Pakistan

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہاہے کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک اس میں دلچسپی ہے۔سندھ اسمبلی میں مردم شماری کے نتائج پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جیسے ہی مردم شماری کا عمل شروع ہوا کچھ شکایتیں آئیں، میں نے کہا تھا کہ مردم شماری شفاف انداز میں ہونی چاہیے کیونکہ یہ مسئلہ بڑا اہم ہے لیکن ہر ایک کو بیانات کی حد تک ہی مردم شماری میں دلچسپی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے دکھ ہے کہ اتنے اہم ایشو پر حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے اراکین کی ایوان میں تعداد انتہائی کم ہے، قائد حزب اختلاف بھی ایوان میں نہیں ہیں جبکہ میں اپنی مصروفیات ترک کرکے اسمبلی پہنچا ہوں۔ مردم شماری سے متعلق کچھ تجاویز دی تھیں، پینسل سے فارم بھرنے پر اعتراض کیا تھا جب کہ ہم نے فارم 2 کی کاپی مانگی تاکہ ریکارڈ تو ہمیں ملے، مردم شماری نو سال تاخیر سے ہوئی، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کیے گئے، میں جو کوشش کرسکتا تھا وہ کی لیکن ہم مردم شماری کو روک نہیں سکتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.