//

مسافر گاڑیوں میں میوزک پر پابندی عائد

 سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز نے کہا ہے کہ عشرہ رحمت للعالمینؐ کے دوران مسافر گاڑیوں میں ہر قسم کے گانے اور میوزک بجانے پر پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فاروق حیدر نے مسافر بسوں میں کورونا ایس او پیزکا جائزہ لیا اور خلاف ورزی کرنے پر 10 گاڑیوں کے چالان جبکہ 5 گاڑیوں کو تھانے میں بند کر کے 12 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔