مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ہمشکل کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا دیا

ممبئی: جدت ویب ڈسیک ::سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ہمشکل کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس نے سب کو چکرا کر رکھ دیاہے۔  عامر خان کے ہمشکل کی تصویر دراصل ان کے چھوٹے بھائی فیصل خان کی ہے جو ان کے اگلے پراجیکٹ کی ہے، تصویر میں فیصل خان بالکل عامر خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں اور یہی چیزمداحوں کو حیران کررہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فیصل خان اپنے بھائی عامر خان کے ساتھ 2000 میں فلم’’میلہ‘‘میں نظر آئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ فیصل خان کا کیریئر بھی ختم ہوگیاتھا۔واضح رہے کہ اداکار فیصل خان کے تعلقات ان کے بھائی سپر اسٹار عامر خان سے زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک شیزو فرینیا کے مرض کا شکار رہے ہیں۔ 2008 میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں فیصل خان کا کہنا تھا کہ میں بیمار نہیں ہوں بلکہ مجھے زبردستی بیمار بناکر گھر میں قید کردیاگیاہے
اب تقریباً 19 سال بعد اداکار فیصل خان ایک بار پھر شوبز میں انٹری دے رہے ہیں لیکن اداکار کے طور پر نہیں بلکہ بطور گلوکار۔ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی تصویر اداکار فیصل خان کے نئے پراجیکٹ فلم ’’فیکٹری‘‘کی ہے جس میں فیصل خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔فیصل خان نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا فلم’’فیکٹری‘‘ان کا ڈریم پراجیکٹ ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے جب مجھے فلم میں گانا گانے کے لیے کہا تومیں حیران رہ گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ گانے’’عشق تیرا‘‘کے لیے میری آواز بالکل موزوں ہے۔

Image result for viralbhayani Remember #faizalkhan he has now turned a singer.

Image result for viralbhayani Remember #faizalkhan he has now turned a singer.

Image result for viralbhayani Remember #faizalkhan he has now turned a singer.

https://www.instagram.com/p/Bsp4BgzDVOc/?utm_source=ig_embed

Leave a Reply

Your email address will not be published.