مشینری و گاڑیوں کومرمت کرکے آن روڈ کیا جائے ‘ایاز حمید اللہ بلوچ

DMC West Karachi

کراچی جدت ویب ڈیسک ورکشاپ میں موجود مشینری و گاڑیوں کی مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرکے آن روڈ کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈ منسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ کیماڑی زون میں مشینری اورگاڑیوں کی مرمت کے جاری کاموں کا معائینہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے موقع پر موجود محکمہ میکنیکل کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاڑیوںو مشینری میں پیدا ہونے والی خرابیوں کی مرمت کے کاموںکو فوری طور پر مکمل کیا جائے گاڑیوں و مشینری کی عدم دستیابی کے باعث صفائی ستھرائی کا کام ہر گذمتاثرنہیںہونا چاہیے انہوں نے مشینری و گاڑیوں کیلئے ٹائرز اور بیٹریز کی موجودگی کیلئے اسٹور پرچیز آفیسر کو فوری اقدامات کرنے کے احکامات بھی دیئے جبکہ موقع پر موجودسینٹیشن کے افسران کو بلدیہ غربی کی حدود میںصفائی ستھرائی اور ندی نالوں کی صفائی کاکام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ندی نالوں کی صفائی اور ان پر موجود تجاوزات کے خاتمہ کیلئے اقدامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیاجائے اس موقع پربلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو ندی نالوں کی صفائی کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ندی نالوں کی صفائی کا عمل شب وروز جاری ہے تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہبلدیہ غر بی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتربنانے اور کچرے کی منتقلی کیلئے تمام تر دستیاب ہلکی و بھاری مشینری اور افرادی قوت کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.