/

معروف پاپ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوگیا

معروف پاپ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے اور پاکستانی حضرات بے چینی سے گانے کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ اُن کی کہانی بھی ابرار کے گانے سے ملتی جلتی ہے۔

نئے گانے کا ٹائٹل ہے  بیگم شک کرتی ہے  اور اسے خوبرو اداکارہ صبا قمر اور ماڈل امان پر فلمایا گیا ہے۔ ابرارالحق نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گانے کا ٹیزر ٹویٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہ گانا ان تمام افراد کی نذر کرتا ہوں جو کہ کچھ زیادہ ہی شادی شدہ ہیں، یعنی  رن مرید  ہیں۔