//

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کا ضلع پلوامہ میں آپریشن ،سوپور میں مدرسے کی توڑ پھوڑ

Indian Forces Operation in Pulwama

سرینگر جدت ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہریوں کو سخت مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلع کے علاقے لاسی پورہ کے رہائشیوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی 55راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے علاقے میں داخل ہو کر انہیں بلا وجہ سخت مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ قابض اہلکاروں گائوں کے نمبر دار اور ایک امام مسجد کی بھی مار پیٹ کی اور اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔ ایک معمر شخص نے کہا کہ وہ اپنے روز مرہ کے کام سے جارہا تھا کہ فوجیوں نے اسے روک کر بے رحمی سے مارا پیٹا۔ دریں اثنا قابض فوجیوں نے سوپور میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک مدرسے کی توڑ پھوڑ کی ۔ مقامی افراد نے بتایا کہ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز کے اہلکار رات کے وقت مدرسے میں داخل ہو گئے اور اسے توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔#/s#

Leave a Reply

Your email address will not be published.