مقبوضہ کشمیر میں تین ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ۔۔۔جانئے

 

بھارت جدت ویب ڈیسک مقبوضہ کشمیر میں تین ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں جن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔میڈیا کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین پر مبنی گروپ ایسوسی ایشن آف ڈس اپیئرڈ پرسنز اے پی ڈی پینے ابتدائی طور پر 3884 گمنام قبروں کی موجودگی کا انکشاف کیا جن میں سے 2717 پونچھ اور 1127 قبریں راجوری میں موجود ہیں۔اے پی ڈی پی نے یہ معلومات بھارت کے انسانی حقوق کمیشن کے ساتھ شیئر کیں جس نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد خطے میں 2080 گمنام قبروں کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان قبروں کے حوالے سے جامع تحقیقات چھ ماہ میں مکمل کی جائیں اور لاشوں کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.