مقبول فارسی گانے ’من آمدم‘گوگوش نے 21 سال بعد دوبارہ گیت گانے شروع کردیے۔

پاکستان سمیت برصغیر اور مشرق وسطی ممالک میں یکساں مقبول فارسی گانے ’من آمدم‘ یعنی ’میں آگئی ہوں‘ کو گاکر شہرت حاصل کرنے والی ایرانی گلوکارہ 70 سالہ فائقہ آتشین المعروف گوگوش نے 21 سال بعد دوبارہ گیت گانے شروع کردیے۔

گوگوش کو ’من آمدم، تلاش، ہم سفر، ہجرت، نم گمشدہ من اور دو ماہی‘ سمیت کئی گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی اور وہ کئی سال تک ایرانی موسیقی، آرٹ و شوبز سمیت ایران کا جانی پہچانی شخصیت کے طور پر بھی مقبول رہی۔

تاہم ایرانی انقلاب کے بعد موسیقی و شوبز میں سختیوں کے بعد سال 2000 میں آخری بار گیت گانے کے بعد اب انہوں نے 21 سال بعد آواز کی دنیا میں واپسی کی ہے۔ ونکوسن پبلک ریڈیو‘ مابق گوگوش نے 21 سال بعد حال ہی میں لاطینی امریکا کے مختلف شہروں میں میوزک کنسٹرٹس میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

https://www.instagram.com/p/CUnJ0fNFTrT/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f2d5c79b-9052-4dda-8794-242cc14c6584