ملائیکا اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی

Malaika Arora And Arjun Kapoor

ممبئی جدت ویب ڈیسک :دبنگ ہیرو سلمان خان کی سابق بھابھی یعنی ارباز خان کی سابق اہلیہ 44 سالہ اداکارہ ملائیکا اروڑا اور 33 سالہ اداکار ارجن کپور کے درمیان محبت پروان چڑھی ہے۔اگرچہ دونوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے پہلے بھی خبریں گردش کرتی رہیں، تاہم ممبئی میں جاری 5 روزہ لیکمے فیشن ویک کے دوران انہیں ایک ساتھ خوش دیکھ کر ان میں محبت کی خبریں ایک بار پھر گرم ہونا شروع ہوگئیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر ارجن کپور کو اپنے والد فلم پروڈیوسر بونی کپور نے بھی اداکارہ سے تعلقات برقرار رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے، پہلے یہ اطلاعات تھیں کہ بونی کپور بیٹے کے اس قدم سے خوش نہیں ہیں۔رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ 33 سالہ ارجن کپور اور 44 سالہ ملائیکا اروڑا کو لیکمے فیشن ویک کے چوتھے روز ایک دوسرے کے انتہائی قریب بیٹھتے ہوئے دیکھے جانے کے بعد یہ چہ مگوئیاں ہونے لگی ہیں کہ جلد ہی دونوں اپنے تعلقات کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ پہلے بھی یہ چہ مگوئیاں ہوتی رہیں کہ 44 سالہ ملائیکا اروڑا نے ارباز خان سے اپنی 17 سالہ شادی کو بھی ارجن کپور کے لیے ختم کیا، تاہم اب ان چہ مگوئیوں میں تیزی ہوتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.