ملالہ یوسف زئی بالی ووڈ فلم ’’پیڈ مین‘‘کی سپورٹ میں سرگرم

Malala Yousafzai PadMan

لندن جدت ویب ڈیسک :بالی ووڈاداکارہ و پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کافی کام کررہی ہیں اور ان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم پیڈ مین بھی اس ہی موضوع پر مبنی ہے ۔ جہاں فلم ریلیز سے قبل ہی دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے وہیں ملالہ یوسف زئی بھی اس فلم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔ خیال رہے کہ فلم کے حوالے سے ٹوئنکل کھنہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی ڈیبیٹ سوسائٹی میں بات چیت کے لیے مدعو کیا گیا، جہاں انہوں نے فلم کے موضوع پر بات کی۔ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا وہ امید کرتی ہیں کہ یہ فلم ایک تحریک بن جائے گی جبکہ ان کا مزید کہنا تھا خواتین کو خود پر شرمندہ ہونے کی بھی کوئی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.