ملک بھر میں ایل پی جی قیمت میں5روپے فی کلو اضافہ

لاہور جدت ویب ڈیسک ملک بھر میں ایل پی جی قیمت میں دوسرے روز بھی پانچ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ، گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر 240روپے مزید مہنگا ہو گیا ، صرف 2دن مےں اےل پی جی کی قیمت مےں 25روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 90روپے فی کلو،گھریلو سلنڈر 1030روپے ،لاہور، گوجرانوالہ، فےصل آباد، جہلم، قصور، ساہےوال، سےالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں 95روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1090روپے ، رحےم ےار خان، صادق آباد، حےدر آباد، اٹک ،گجرات، مےرپور آزاد کشمےر115روپے فی کلواور گھریلو سلنڈر 1330روپے ،راولپنڈی ، اسلام آباد، اےبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزاد کشمےر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ ےار، مےر پور خاص، عمر کوٹ، نواب شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور120روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1390روپے ،گلگت بلتستان، مری،نتھےا گلی، بالاکوٹ،125روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 1450روپے کا ہو گیا ۔ اس حوالے سے اےل پی جی انڈسٹریز اےسوسی اےشن آف پاکستان، اےل پی جی چےمبر آف پاکستان اور اےف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے اےل پی جی 2017کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا کہ سرکاری سوئی سدرن گےس کمپنی ایس ایس جی سی کی بدمعاشی کی وجہ سے صرف 2دن مےں دوسرا اضافہ ہوچکا ہے اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔اوگرہ کے نوٹیفیکیشن اور اجازت کے بغےر رات کے اندھےرے مےں بڑھنے والی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دےا گےا۔ صرف 2دن مےں اےل پی جی کی قیمت مےں 25روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 290روپے اور کمرشل سلنڈر 1140روپے مہنگا کر کے سرکاری اےل پی جی کمپنی سوئی سدرن گےس کمپنی ایس ایس جی سی نے بدمعاشی سے ملک بھر مےں اےل پی جی کی قلت مےں شدید اضافہ کر دےا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دوسری بڑی اےل پی جی کمپنی اےان انرجی جس نے 2016 ئ مےں 105815مےٹرک ٹن اےل پی جی درآمد کی، کو بلیک لسٹ کرنے کے سبب بحران شدت اختےار کرتا جارہا ہے، درآمد رکنے سے گےس کی قلت پےدا ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید بتاےا کہ کراچی پورٹ پر سرکاری ٹرمینل ایس ایس جی سی کی 14کڑوڑ70لاکھ روپے کی گےس چوری کا بہت پہلے انکشاف کےا تھا اور ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کامےاب ہو گئی ہے اورسوئی سدرن اےل پی جی کمپنی کے نا اہل اور کرپٹ افسران کی ہٹ دھرمی اور بد معاشی کی وجہ سے طلب اور رسد مےں بہت بڑا خلائ پےدا ہونے سے گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہے۔لوکل پےداواری کمپنیوں کی لوٹ مار عروج پرپہنچ گئی۔ ملک بھر مےں ایس ایس جی سی کے خلاف مظاہروں کا حتمی فیصلہ کر لےا گےا۔عرفان کھوکھرنے ایس ایس جی سی کو مناظرے کا دوبارہ چیلنج کر دےا، سارے ثبوت نیب اور ایف آئی اے کے سامنے پیش کئے جائےں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.